چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا


سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آئندہ چند روز میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔  چوہدری نثار علی خان کو ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اس بات کا اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سینئر سیاسی رہنما نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے

اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی اور خاندانی رفقاء سے صلاح مشورہ بھی کر لیا ہے۔  دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اب فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔  چوہدری نثا ر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے عمران خان نے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔  ٹیکسلا سے سرور خان کے مقابلہ میں چوہدری نثار علی خان کو ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈراپ کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہش مند ہیں، اس لیے وہ صوبائی حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے شاہ محمود قریشی کو نامزد کر چکی ہے۔ چوہدری نثار علی خان کو ان کے قریبی حلقوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبائی سیٹوں سے دستبردار ہو جائیں تاکہ تحریک انصاف کو تقویت مل سکے۔  سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس کا حتمی فیصلہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).