پاک بھارت فوجیں اگست میں مشترکہ فوجی مشقوں پر آمادہ: گلوبل ٹائمز


چین کے سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام پاک بھا رت فوجیں ’’امن مشن‘‘ کے تحت اگست میں مشترکہ مشقوں کیلئے تیار ہیں۔ علاقائی امن برقرار رکھنے میں ایس سی او کا کردار ظاہر ہونا شروع ہو گیا۔ پاک بھارت تنازعات کے پس منظر میں دونوں کے مشترکہ فوجی تربیت میں حصہ لینے پر متفق ہونا اچھی بات ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم مل جل کر کام کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو پلیٹ فورم مہیا کرتی ہے۔

جمعرات کو چین کے سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ڈھانچے کے تحت رواں سال اگست میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’’امن مشن 2018‘‘ میں حصہ لیں گی۔ دونوں ممالک کے فوجی پہلی مرتبہ وار گیم کیلئے مشترکہ تربیت میں حصہ لیں گے

گلوبل ٹائمز کے مطابق علاقائی امن برقرار رکھنے میں ایس سی او کا کردار ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تنازعات جنوب ایشیائی علاقائی انضمام کے لئے زبردست رکاوٹیں درپیش رہی ہیں۔ جون 2017 میں جب بھارت اور پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن کے طور پر قبول کیا گیا تو بعض مبصرین کو خدشہ لاحق تھا کہ دیرینہ دشمن اس تنظیم کو ایک دوسرے سے لڑنے کے پلیٹ فورم میں تبدیل کر دیں گے ،لیکن اب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے دونوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).