فحش فلموں کے معمر ترین 82 سالہ اداکار نے اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا راز بتا دیا


فحش فلموں کی علت یورپی معاشرے میں اس قدر سرایت کر چکی ہے کہ بوڑھے افراد بھی اس سے محفوظ نہیں رہے اور ایسی فلموں میں ”اداکاری کے جوہر“ دکھاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک معمر شخص شائی جیو ٹوکوڈا بھی ہے جس کی عمر 82 سال ہے اور ٹوکیو سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اسے فحش فلموں کی دنیا کا معمر ترین اداکار کہا جاتا ہے۔ شائی جیو نے اب ایک ایسے سوال کا جواب دیا ہے جو اکثر اس سے پوچھا جاتا تھا اور وہ ہے اس کی جنسی صحت کا راز۔۔۔ شائی جیو کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایسی غذا استعمال کرتا ہے جو پروٹین سے بھرپور ہو۔

82 سالہ شی جیو 2004ء تک فحش فلموں سے دور ہی تھا لیکن جب وہ 70 سال کا ہوا تو اس نے فحش فلم کی ایک سیریز میں کام کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شی جیو کا کہنا تھا کہ ”لوگ ہمیشہ مجھ سے ثابت قدم رہنے کا راز پوچھتے تھے لیکن میں کچھ بھی خاص نہیں کرتا۔ میں ہر روز مناسب طرز زندگی اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر ہم ایسی چیز کی بات کر رہے ہیں جو آپ کو صلاحیت دیتی ہے، تو میں روز انڈے کھاتا ہوں۔ میں انڈوں سے سجے چاول کھانا بہت زیادہ پسند کرتا ہوں۔“

فحش فلموں میں کام کرنے سے پہلے شائی جیو جوئے کی مشینیں بناتا تھا اور سیاحتی شعبے سے وابستہ تھا۔ 1974ءمیں اس نے ایک ٹرپ کے دوران اپنی زندگی کی پہلی فحش فلم دیکھی، جس کے جلد ہی بعد اس نے فحش فلموں کی انڈسٹری پر ریسرچ شروع کر دی اور اب وہ ہر سال 60 سے زائد فلموں میں کام کرتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).