غیر قانونی مہاجرین: ’بچوں کو علیحدہ نہیں کیا جائے گا بلکہ پورا خاندان قید ہو گا‘


ٹرمپ

ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ میں اور عالمی سطح پر غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے لوگوں کو بچوں سے علیحدہ کیا جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خاندانوں کو علیحدہ نہیں کیا جائے لیکن امریکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو گرفتار اب بھی کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ان بچوں کی تصاویر دیکھ کر کی ہیں جن کے والدین کو امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ماؤں سے بچھڑِے بچوں کی خبر پر امریکی نیوز کاسٹر رو پڑیں

غیر قانونی مہاجرین کے دو ہزار بچے والدین سے الگ

بچوں کو والدین سے جدا کرنے سے نفرت ہے: میلانیا ٹرمپ

ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ میں اور عالمی سطح پر غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے لوگوں کو بچوں سے علیحدہ کیا جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل امریکی قانون دانوں سے استدعا کی کہ اس بل کو منظور کریں جس کے تحت خاندانوں کو علیحدہ کرنا ختم کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد کہا ’اس سے خاندان علیحدہ نہیں کیے جائیں گے۔ مجھے خاندانوں کو جدا کرنا اچھا نہیں لگا۔‘

ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والے خاندانوں کو اکٹھا قید میں رکھا جائے گا۔ تاہم ایسے کیسز جہاں بچے کی فلاح خطرے میں ہو وہاں بچے کو علیحدہ کیا جائے گا۔ اس آرڈر میں یہ نہیں کہا گیا کہ کتنے عرصے کے لیے بچے کو جدا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ہفتوں میں امریکی سرحد پر تقریباً 2000 مہاجر بچوں کو ان کے گھر والوں سے علیحدہ کر دیا گیا۔

مہاجرین

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے میکسکو سے امریکہ آنے والے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف شدید کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں والدین کو قید کر کے ان کی تحویل سے ان کے بچوں کو لیا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر امریکہ میں سخت سیاسی نقطہ چینی جاری ہے۔ انٹرنیٹ پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کے بچوں کو پنجروں میں رکھا جا رہا ہے۔

جمعرات کو امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے اس ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے انجیل کا حوالہ دیا تھا۔

ٹرمپ انتظانیہ کا یہ کریک ڈاؤن امریکہ کی طویل المدتی پالیسی میں تبدیلی ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے آنے والوں کو مجرمانہ سزاؤں کا سامنا ہے جو پہلے صرف ایک چھوٹا سا جرم تصور کیا جاتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp