مصالحتی مشن کا دوسرا مرحلہ: وزیراعظم اور آرمی چیف تہران روانہ


\"armyوزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی فرمانروا اور وزیر دفاع سے ملاقاتوں کے بعد مصالحتی مشن کے دوسرے مرحلے کے لیے تہران روانہ ہو گئے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مصالحتی مشن کے پہلے مرحلے میں ریاض پہنچے جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا اور وزیر دفاع سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات مضبوط تر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے سعودی فوجی اتحاد کی حمایت میں سعودی ایران تنازعے کے پر امن حل کیلئے تجاویز سعودی قیادت کے سامنے رکھ دیں۔ وزیر اعظم ، آرمی چیف اور سعودی فرماںروا میں معاونین سمیت باضابطہ مذاکرات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایران اختلافات کا پر امن حل امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستانی عوام اور حکومت اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ سعودی عرب اور ایران امت مسلمہ کے مفاد میں باہمی اختلافات حل کریں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مصالحت کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نوازشریف کی خادم حرمین شریفین سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ شاہ سلمان نے وزیر اعظم ، آرمی چیف اور پاکستانی وفد کے اعزازمیں ظہرانہ دیا جس میں شاہی خاندان کے افراد بھی شریک ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments