آٹھ سالہ لڑکا نے سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا


لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا آئی کیو 145 ہے۔

لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا آئی کیو 145 ہے۔

یورپی ملک بیلجیئم میں ایک آٹھ سالہ بچے نے ہائی سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔

لورین سمنز نامی اس بچے نے چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم صرف ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی ہے اور انھوں نے ہائی سکول کا ڈپلوما اپنی عمر سے دس سال زیادہ بڑے بچوں کے ہمراہ حاصل کیا۔

لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا آئی کیو 145 ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’ماں کا دودھ پینے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں‘

کیا مشینیں انسانوں کی جگہ لے لیں گی؟

لڑکیوں میں باصلاحیت ہونے کا یقین کم

ایک مقامی ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے لورین کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ مضمون ریاضی (میتھس) ہے کیونکہ وہ بہت ’وسیع‘ ہے اور اس میں شماریات، ایجبرا، اور جیومیٹری شامل ہے۔

سکول مکمل کرنے کے بعد دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لورین یونیورسٹی شروع کرنے والے ہیں۔ ان کے والد کا کہنا ہے کہ لورین بچپن میں دیگر بچوں کے ساتھ زیادہ کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے اور انھیں کھلونوں میں بھی زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔

لورین کا کہنا ہے کہ وہ سرجن یا خلا باز بننے کے بارے میں سوچ رہے تھے مگر اب وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ کمپیوٹرز سے منسلک کسی شعبے میں جائیں گے۔

ان کا والد کا کہنا ہے کہ ’اگر کل کو وہ کارپنٹر بننے کا فیصلے کر لے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جب تک وہ خوش ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp