ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا عالمی نمبر ون بننے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا


\"pakistan\"پاکستان کا عالمی نمبر ون بننے کا موقع بھی کیویز رنز کے سیلاب کی نذر ہوگیا،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں2-1سے کامیابی پر بھی پانچویں پوزیشن ہاتھ آئے گی، گرین شرٹس نے تیسرے میچ کے لیے ویلنگٹن کا رخ کیا تو بارش نے استقبال کیا، پریکٹس کا موقع نہ مل سکا، جمعے کو شیڈول مقابلے سے قبل دستیاب وقت میں ٹیم مینجمنٹ بولرزکو جارحیت کا بھولا سبق یاد دلانے کی کوشش کریگی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل عالمی رینکنگ میں پاکستان چھٹی اور نیوزی لینڈ معمولی فرق سے ساتویں پوزیشن پر تھا، گرین شرٹس کیویز کو کلین سوئپ کرکے عالمی نمبر ون بن سکتے تھے لیکن ہیملٹن میں کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے ریکارڈ171رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے امیدوں پر پانی پھیر دیا، ویلنگٹن میں جمعے کو شیڈول آخری میچ میں مہمان ٹیم نے فتح حاصل کرکے سیریز2-1سے جیت بھی لی تو پانچویں پوزیشن پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔
دریں اثناءگذشتہ روز پاکستانی سکواڈ ہیملٹن سے 3گھنٹے کا سفر کرکے ویلنگٹن پہنچا تو بارش نے استقبال کیا، موسم خراب ہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن ممکن نہ ہوسکا، دوسرے میچ میں آو¿ٹ کلاس ہونے والے گرین شرٹس کے پاس اپنی صفیں درست کرنے اور حکمت عملی ازسر نو ترتیب دینے کے لیے مزید3دن ہیں۔
ہیملٹن میں پیسرز اور سپنرز سب غیر موثر ثابت ہوئے جس کی وجہ سے کیوی اوپنرز کو کھل کر رنز بنانے کا موقع ملتا رہا، ویلنگٹن کی کنڈیشنز میں گیند سوئنگ ہوتی ہے، ہیڈ کوچ وقار یونس اور معاون سٹاف بولرز کو جارحیت کا بھولا سبق یاد کرانے کی کوشش کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments