سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا زمبابوے کو 183 رنز کا ہدف، فخر کی ففٹی


فخر زمان( فائل فوٹو)

زمبابوے میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اتوار کو ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

فخر زمان اور آصف علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز شروع کی لیکن اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کر سکے اور پہلی وکٹ 13 کے مجموعی سکور پر حفیظ کی گری جو صرف سات رنز ہی بنا سکے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس کے بعد حسین طلعت کریز پر آئے مگر وہ بھی زیادہ دیر تک بیٹنگ نہیں کر سکے اور 44 کے مجموعی سکور پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسری اینڈ پر اوپنر فخر زمان ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے رہے اور طلعت کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کرنے آئے اور 16 رنز بنا کر ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز شعیب ملک اور فخر زمان نے سکور کو 120 رنز تک پہنچایا تو فخر زمان 40 گیندوں پر 61 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی بیٹنگ کرنے آئے جنھوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے اور شعیب ملک کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ یکم جولائی سے زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جس میں زمبابوے کے علاوہ آسٹریلیا بھی شامل ہے۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک ٹیم کے لیے مقابلہ

’اگر زمبابوے کے کرکٹرز کو تنخواہیں مل جاتیں‘

میچ فکسنگ کے بارے میں بیان کے بعد عمر اکمل کی پیشی

کرکٹ

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہےلے بیٹنگ کی دعوت دی

تین ملکی کرکٹ سیریز میں درحقیقت پاکستان کا اصل مقابلہ آسٹریلیا سے ہے۔ یہ دونوں اس وقت آئی سی سی کی عالمی رینکنگ کی دو سرفہرست ٹیمیں ہیں۔

پاکستان 131 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے لیکن آسٹریلیا اس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے اور صرف پانچ پوائنٹس اسے پاکستان سے دور رکھے ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32541 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp