فیفا ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم اور فرانس کامیاب، برازیل اور یوروگوئے باہر


.

فیفا ورلڈ کپ 2010 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو دو صفر سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔

پانچ بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم برازیل اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ 1986 کے بعد یہ پہلی مرتبہ کے برازیل سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔

جمعے کو روس کے شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول 13ویں منٹ میں اُس وقت ہوا جب فرنینڈنہو نے گیند جال میں پھینکا۔

میچ کے 31ویں منٹ پر بیلجیئم کی جانب سے ہونے والے دوسرے گول نے انھیں برازیل پر واضح برتری دلوا دی۔

دوسرے ہاف میں برازیل نے جارحانہ کھیل کھیلا لیکن بیلجیئم نے بھر پور انداز میں اپنے برتری کا دفاع کیا۔

میچ کے 76ویں منٹ پر برازیل نے ایک گول کر کے بیلجیئم کی سبقت کم کیا لیکن بیلجیم کی ایک کے مقابلے دو گول کی برتری میچ کے آخر تک برقراررہی۔

بیلجیز نے یہ میچ دو ایک سے جیت کر برازیل کو فیفا ورلڈ کپ 2018 سے باہر کر دیا۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

Raphael Varane

سنہ 2006 کے بعد پہلی مرتبہ فرانس سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔

فرانس بمقابلہ یوروگوئے

اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوئے کو دو صفر سے شکست دی کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سنہ 2006 کے بعد پہلی مرتبہ فرانس سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ میچ کے دوسرے ہاف میں انٹونی گریزمین کے گول نے فرانس کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

فرانس کے رافیل واران نے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یوروگوئے نے اس برتری کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ ملی۔

کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو فرانس کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

61ویں منٹ میں فرانس کے مڈ فیلڈر انٹونی گریزمین کی طاقتور کک یوروگوئے کے گول کیپر کے ہاتھوں سے لگتی ہوئی گول کے اندر چلی گئی۔ اس گول کے بعد فرانس کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

گول کیپر فرنینڈو میسلیرا کی غلطی سے ہونے والے اس گول کے باعث ٹیم کے حوصلے مزید پست ہو گئے۔ یوروگوئے کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

فرانس نے میچ دو۔صفر سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ فیفا ورلڈ کپ دو ہزار 2018 میں یوروگوئے کا سفر ختم ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp