پرویز خٹک نے صحافی سلیم صافی کو پونے دو لاکھ روپے کی چائے پلا دی


سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سینئر صحافی سلیم صافی کو پونے دو لاکھ روپے کی چائے پلادی جس کا انکشاف بلوں سے ہوا۔ سلیم صافی نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں مہمانداری پر 20 کروڑ 37 لاکھ خرچ ہوئے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مجھے اور میری ٹیم کو پونے دو لاکھ روپے کی چائے پلا دی، کچھ عرصہ قبل میں جرگہ کی ٹیم کے ساتھ پرویز خٹک کا انٹرویو لینے خیبر پختونخوا ہاؤس گیا تھا، اور جرگہ کی ٹیم بھی میرے ساتھ تھی۔ اس علاوہ پچھلے پانچ سالوں میں تو نہ میں کبھی خیبرپختونخواہ کے کسی کمرے کو بک کیا ہے نہ استعمال کیا نہ اپنے کسی مہمان کے لئے وہاں بکنگ کی ہے.

گزشتہ روز مجھے کسی نے اطلاع دی کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے بلوں میں ایک بل ایسا ہے جس میں میرا نام بھی ہے اور وہ بل ایک لاکھ 89000 ہزار روپے کا ہے، میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ہم جس دن خیبرپختونخوا ہاؤس میں پرویز خٹک کا انٹرویو لینے گئے تھے اس دن مجھے اور میری ٹیم کو اور ایک اور چینل کی ٹیم کو جو چائے پلائی گئی تھی اس کا بل خیبرپختونخوا ہاؤس نے 1لاکھ 89 ہزار 153 روپے سرکاری خزانے سے چارج کیا ہے. سلیم صافی کا پرویز خٹک سے یہ خصوصی انٹرویو 31 جولائی 2016 کو نشر کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلیم صافی کے نام کے ساتھ جیو نیوز کی بجائے دوسرے ٹی وی چینل کا ذکر کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).