فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کا گول اور عمدہ دفاع، بیلجیئم کو شکست


فرانس فٹبال

فرانس نے بیلجیئم کے گول پوسٹ پر حملوں کا بھرپور دفاع کیا

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس بیلجیئم کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

فائنل میں فرانس کا مقابلہ کروشیا یا انگلینڈ سے ہو گا جن کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بدھ کو گا۔

بیلجیئم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل تھا اور اس نے سیمی فائنل سے پہلے تک کھلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ 14 گول کر رکھے تھے لیکن سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہا۔

منگل کو سیمی فائنل روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا گیا اور پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کے دوسرے ہاف میں 51ویں منٹ میں فرانس کو گول کرنے کا موقع اس وقت ملا جب کارنر پر اونٹوانا کی جانب سے پھینکے گئے کراس پر سیموئل اومٹیٹی نے ہیڈر سے گول کر دیا۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

انگلینڈ 28 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

56 سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر جشن

میسی اور رونالڈو نے کن کی نیندیں اڑائی ہوں گی؟

فرانس کی برتری کو ختم کرنے کی بیلجیئم نے بھرپور کوشش کی لیکن میچ کے اختتام تک اسے کامیابی نہیں ملی۔

فرانس فٹبال

سیمی فائنل میں شکست کے بعد بیلجیئم کے کوچ روبرٹو مارتینز نے کہا ہے کہ’میچ میں مقابلہ سخت تھا جس میں متعدد ایسے مواقعے تھے جو فیصلہ کن ثابت ہو سکتے تھے۔‘

انھوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ فرانس کے دفاع کرنے کے طریقہ کار کو جاتا ہے اور اس کے ساتھ انھوں نے یقیناً حملے بھی کیے لیکن کھلاڑیوں نے بہت باریکی سے دفاع کیا اور اس میں ہمارا احترام بھی کیا۔ ہمیں گول کے سامنے میجک نہیں مل سکا اور ان لمحوں میں تھوڑی سی بھی خوش قسمتی نہیں مل سکی۔‘

کوچ روبرٹو مارتینز نے کہا کہ’انھیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے اور آپ نے بھرپور محنت اور کوششوں کے بعد شکست کھائی اور آپ نے آخری سکینڈ تک ہر ممکن کوشش کی۔ ہمیں اس کو قبول کرنا ہے اور فرانس کو مبارکباد دیتے ہیں اور فائنل کے لیے نیک تمنائیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp