سنی لیونی نے اپنی بائیو پک فلم میں ایسا کون سا سچ بتا دیا کہ اب ڈرنا شروع ہو گئی ہیں؟


بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ”کرن جیت کور“ میں کچھ ایسے سچ بھی بتائے ہیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے۔ 37 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں اپنی زندگی سے متعلق پورا سچ دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن لوگوں کو یہ کاوش کیسی لگے گی؟ اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے کہا ” میں جتنی ایمانداری سے اپنے بارے میں بتا سکتی تھی، بتایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اب ڈر رہی ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے یا کہیں گے کیونکہ انہیں اچھا، برا اور گندا دیکھنے کو ملے گا۔ میری زندگی پر بننے والی فلم میں ہر کسی کو کرن جیت کور ووہڑا کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ کرن جیت ہی میرا اصل ہے جبکہ سنی لیونی صرف ایک برانڈ ہے جو میں نے بنایا ہے۔ جو لوگ کسی گانے یا فلم میں یا پھر فوٹوشوٹ میں دیکھتے ہیں وہ صرف اور صرف ایک شخصیت ہے۔“

واضح رہے کہ اس سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی اس ویب سیریز میں راج ارجن، رائیسا ساﺅجانی، کرم ویر لامبا، بیجے جسیت آنند، گروشا کپور، ونش پردھان اور مارک بکنر شامل ہیں۔ اس ویب سیریز میں سنی لیونی کی زندگی کے سفر کو دکھایا گیا ہے جو کرن جیت کور تھیں اور پھر کینیڈا منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے عریاں فلموں میں اداکاری کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).