ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش


\"parliment\"متحدہ قومی موومنٹ نے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بل کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبغیروارنٹ کسی کوگرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، اس کے علاوہ بل قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کا بھی پابند بنائے گا کہ وہ چھاپوں کے وقت اپنا تعارف کرائیں، حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت نہ ہونے پرسپیکر نے اسے قائمہ کمیٹی داخلہ کے سپرد کردیا۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے بچوں کی ملازمت کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا مجوزہ بل بھی پیش کیا جس میں بچوں کی ملازمت کی کم سے کم عمر 14 سال سے بڑھا کر 16 برس کردی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments