الیکٹ ایبل……


’’چار سال نو مہینے کوئی نہیں پوچھتا۔
عام انتخابات سے تین ماہ پہلے احتساب کا آغاز ہو جاتا ہے۔
پولیس ایف آئی آر کا رجسٹر کھول لیتی ہے۔
ایف آئی اے کو تفتیش یاد آ جاتی ہے۔
نیب اچانک چھان بین شروع کر دیتا ہے۔
پر اسرار لوگ گلی کے نکڑ پر کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
گاڑیاں تعاقب کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
رونگ نمبرز سے کالز آنے لگتی ہیں۔‘‘
انتخابی امید وار ڈوڈو نے بتایا۔

’’ان سب سے بچنے کے لئے تم کیا کرتے ہو؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔

ڈوڈو نے آنکھ مار کے کہا،
’’الیکٹ ایبل بن جاتا ہوں۔‘‘

(بشکریہ روزنامہ جنگ)

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi