مائیکروویو شعاعوں کی مدد سے شوگر چیک کرنے والا آلہ


\"sugar\"سائنس دانوں نے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کا ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو جلد میں سوئی چبھونے کی بجائے مائیکرو ویو شعاعوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔اب تک ذیابیطس کے مریضوں کو دن میں کئی بار خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنی ہوتی ہے یا پھر بلڈ گلوکوز مانیٹرز استعمال کرنے ہوتے ہیں۔
یہ نیا آلہ کارڈف یونیورسٹی کے سکول آف انجینئر نگ نے تیار کیا ہے۔ اس آلے کو مریض اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں۔پروفیسر ایڈریئن پورچ کا کہنا ہے کہ ’خون میں گلوکوز کی مقدار کو جانچنے کے لیے روایتی طریقہ ہے کہ خون نکالا جائے۔ ہمارے آلے میں ایسا نہیں ہے۔‘
پروفیسر پورچ کا کہنا ہے کہ اس آلے کو کسی بھی چپکنے والی شے کے ساتھ بازو پر یا جسم پر لگایا جا سکتا ہے۔ ’یہ آلہ زیادہ عرصے چلے گا اور اس میں کسی قسم کے کیمیا بھی موجود نہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس آلے سے حاصل کی جانے والی معلومات کمپیوٹر یا موبائل کی ایپلی کیشن پر محفوظ ہوتی رہیں گی۔
پروفیسر پورچ نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگوں کے لیے یہ بات عجیب ہو گی کہ مائیکور ویو شعاعوں کا اخراج کرنے والا آلہ جسم سے لگایا ہوا ہے لیکن یہ بالکل محفوظ ہے۔
’یہ آلہ مائیکرو ویو شعاعیں خارج کرتا ہے لیکن بہت ہی کم درجے کی ہوتی ہیں۔ ان شعاعوں کا وہ درجہ نہیں ہوتا جو گھروں میں پکانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔‘مریض کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کو گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ انگلی پر سوئی چبھونا نہیں چاہتے اور اسی لیے لوگوں کی اس آلے میں دلچسپی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments