نوازشریف کی آمد: لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا


نوازشریف اور مریم نواز کو وطن واپس پر ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام رینجرز نے سنبھال لیا ہے اور ایئرپورٹ پر بھاری تعداد میں ایدھی کی ایمبولینسز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں نگران حکومت نے بھی موبائل فون سروس معطل کردی ہے اور 50 سے زیادہ مقمات مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے ہیں

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راوی پل پر بھی رینجرز تعینات کردی گئی ہے اور اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).