امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات ’انتہائی خصوصی‘ ہیں: ٹرمپ


Donald Trump and Theresa May

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے کے بریگزٹ منصوبے پر تنقید کے چند ہی گھنٹے بعد کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات ‘انتہائی خصوصی’ ہیں۔

ٹریزا مے کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بریگزٹ برطانیہ کے لیے ‘بہت زبردست موقع’ ہے اور برطانیہ جو بھی کرے، وہ میرے لیے ٹھیک ہے۔

وزیراعظم مے نے کہا کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ ایک ‘پرعزم’ منصوبے پر بات کی ہے۔

اس بارے میں مزید جانیے

’یورپ مکمل طور پر امریکہ، برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا‘

صدر ٹرمپ کو کس نے اور کیسے ’بیوقوف‘ بنایا؟

بریگزٹ: برطانیہ، یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

ٹرمپ کی لندن آمد کے موقع پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے۔ اسی دوران مظاہرین نے لندن میں ایک بہت بڑا غبارہ اڑا رہے ہیں جس میں صدر ٹرمپ کو ایک بچے کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔

London protest against Donald Trump

لندن میں بڑے پیمانے پر ٹرمپ مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں

صدر ٹرمپ کے خلاف پارلیمنٹ سکوئر کے علاوہ لندن کے کئی دوسرے مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

نیوز کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا: سن اخبار کا انٹرویو ‘عمومی طور پر ٹھیک’ تھا لیکن اس میں انھوں نے مے کے بارے میں جو مثبت باتیں کی تھیں وہ نظر انداز کر دی گئیں۔

مے نے کہا کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ خارجہ پالیسی، ممکنہ تجارتی معاہدے اور دفاع کے علاوہ ‘خصوصی تعلقات’ پر بات کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ‘دہشت گردی کی کچھ ناقابلِ یقین باتوں’ پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور انھوں نے گذشتہ رات کو بھی ڈیڑھ گھنٹے تک وزیرِ اعظم مے سے بات چیت کی تھی۔

صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیکرز کے علاقے میں ٹریزا مے سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ کے برطانوی اخبار ‘سن’ کو انٹرویو دینے کی خبر سامنے آئی تھی۔

The Trump blimp in Parliament Square

PA
جمعے کو لندن کے کئی مقامات پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے

اس انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھوں نے مے کو بریگزٹ کے بارے میں مشورے دیے تھے مگر ٹریزا مے نے ان کے مشورے نظر انداز کر دیے، اور کہا کہ ‘اگر میں یہ کرتا تو بالکل مختلف طریقے سے کرتا۔’

اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سابق وزیرِ خارجہ بورس جانسن، جنھوں نے بریگزٹ کے معاملے پر مے سے اختلافات کے بعد گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا، ‘زبردست وزیرِ اعظم ہوتے۔’

اس کے علاوہ انھوں نے لندن کے میئر صادق خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انھوں نے انتہائی خراب کارکردگی دکھائی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp