استانی کی ایک بات کو دل پہ لے کر شاگرد نے چھیاسٹھ سال ناخن نہیں کاٹے؛ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ


شریدھر چلال کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 29 فٹ اور 10 انچ سے زیادہ تھی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

شریدھر چلال کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 29 فٹ اور 10 انچ سے زیادہ تھی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

نیویارک: دو روز قبل بھارتی شخص شریدھر چلال نے 66 برس تک جن ناخنوں کو بہت احتیاط سے بڑھایا تھا اب انہیں صرف چند لمحوں میں کاٹ کر نیویارک میں واقع ایک میوزیم میں رکھوادیا ہے۔

شریدھر کا تعلق بھارتی شہر پونا سے ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 66 برس کے دوران انہوں نے بڑی محنت سے اپنے بائیں ہاتھ کے ناخن بڑھائے ہیں جن کی مجموعی لمبائی لندن کی ایک بس سے بھی زیادہ ہے۔

بدھ کے روز نیویارک میں ماسک پہنے ماہرین نے خاص مشین کے ذریعے ان کے ناخنوں کو منٹوں میں کاٹ ڈالا جنہیں انہوں نے کئی دہائیوں تک پروان چڑھایا تھا۔ شریدھر کے ناخن ایک تقریب میں کاٹے گئے جس میں میڈیا نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

شریدھر نے 14 برس کی عمر سے ناخن بڑھانا شروع کیے تھے کیونکہ کمرہ جماعت میں ان کے ہاتھ سے ان کی استانی کا ناخن ٹوٹ گیا تھا۔ اس پر استانی نے ان سے کہا تھا کہ اگر یہ تمہارا ناخن ہوتا تو تمہیں اس کا احساس ہوتا۔ اس کے بعد سے شریدھر نے اپنے ایک ہاتھ کے ناخن بڑھانے شروع کردیئے جن کی مجموعی لمبائی 29 فٹ اور 10 انچ سے زیادہ ہے۔ ان میں انگوٹھے کا ناخن سب سے لمبا تھا۔

لیکن ناخنوں کو ایک الگ سے بستر پر رکھا جاتا تھا اور ان میں شدید درد رہتا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں بسا اوقات اس کا فائدہ ہوتا تھا اور لوگ قطاروں میں بھی انہیں جگہ دیتے تھے۔

اب یہ ناخن ٹائمز اسکوائر نیویارک کے رپلے بلیو اٹ اور ناٹ میوزیم میں رکھے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).