ورلڈ کپ فٹبال: بیلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی


گول

بیلجیئم کے کھلاڑی گول کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ورلڈکپ فٹبال میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں بلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول تھامس میئنیر نے میچ کے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول کپتان ایڈن ہزارڈ نے میچ ختم ہونے سے آٹھ منٹ قبل کیا۔

یاد رہے کہ بیلجیئم کو سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کروشیا نے اضافی وقت میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست، کروشیا پہلی بار فائنل میں

پہلے سیمی فائنل میں بیلجیئم کو شکست،فرانس فائنل میں

انگلینڈ کی ٹیم 1990 کے بعد پہلی بار سیمی فائنل تک پہنچی تھی جبکہ بیلجیئم کی ٹیم نے پہلی مرتبہ آخری چار ٹیموں میں اپنا نام بنایا تھا۔

بیلجیئم کے فارورڈ روملو لوکاکو نے گول کرنے کے دو واضح موقعے ضائع کر دیے اور اب یہ بہت ممکن ہے کہ انگلینڈ کے کپتان ہیری کین ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے لیے گولڈن بال کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

گول

انگلینڈ کے کپتان ہیری کین چھ گول کے ساتھ گولڈن بال کے اعزاز کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں

ہیری کین نے ورلڈ کپ میں چھ گول کیے ہیں اور لوکاکو کے چار گول ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو ماسکو میں فرانس اور کروشیا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp