زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


کرکٹ

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن چری اور چیمو چبھابھا نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اس نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے تین رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جمعے کو بلاوائیو میں ہی کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 201 رنز کے بڑے مارجن فتح اپنے نام کی تھی۔

اس میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 35 اوورز میں 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp