اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو شاید میں زندہ نہیں ہوں گی؛ دبئی کی شہزادی شیخہ لطیفہ کا مبینہ آخری ویڈیو پیغام


’’اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو میں مر چکی ہوں یا۔۔۔‘‘ دبئی کی شہزادی کی ویڈیو سامنے آگئی، اس میں کیا کہا ہے؟ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہینوں کی منصوبہ بندی کے بعد یہ شہزادی ایک لگژری کشتی میں فرار ہوئیں جو ایک سابق فرانسیسی جاسوس کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جونہی یہ کشتی انٹر نیشنل سمندری حدود میں داخل ہوئی تو مسلح کمانڈوز نے اس پر دھاوا بول دیااور عملے کی مار پیٹ کرتے ہوئے شہزادی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد سے کچھ معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں ہیں ، زندہ بھی ہیں یہ نہیں۔

میل آن لائن کے مطابق اب اس کہانی میں ایک اور تہلکہ خیز موڑ آ گیا ہے۔ ایک انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے شہزادی شیخہ لطیفہ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات سے فرار ہوتے وقت اپنے آخری پیغام کے طور پر ریکارڈ کی تھی۔ اس ویڈیو میں وہ کہتی ہیں ’’ جلد ہی میں یہاں سے فرار ہونے والی ہوں لیکن مجھے معلوم نہیں کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو یہ بہت اچھی بات نہیں ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں دنیا سے رخصت ہوچکی ہوں یا بے حد برے حالات میں ہوں۔ ‘‘

یہ ویڈیو ایک برطانوی تنظیم ’’ Detained in Dubai‘‘ نے جاری کی ہے۔ یہ تنظیم متحدہ عرب امارت میں قانونی مسائل سے دوچار افراد کو مدد فراہم کرتی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ شہزادی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ اب کس حال میں ہیں، تاہم اس ویڈیو کے جاری کئے جانے کا یہی مطلب لیا جا رہا ہے کہ وہ کسی المناک انجام سے دوچار ہو چکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).