وزیراعظم اور آرمی چیف کی ایرانی قیادت سے ملاقات
دو اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کا مشن۔ پاکستان کی مصالحتی کوششیں جاری۔ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خطے کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایران کے اول نائب صدر اسحاق جہانگیری سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تہران میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات بھی ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ایران کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔خطے میں عدم استحکام کی وجہ دہشت گردی ہے جس کی روک تھام کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے ریاض سے تہران جاتے ہوئے طیارے میں مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں پر بھی بات ہوئی۔ دونوں شخصیات کی طیارے میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).