کپڑوں کا معروف برانڈ جو ہر سال اپنے 4 ارب روپے کے کپڑوں کو آگ لگادیتا ہے


کپڑوں کا معروف برانڈ جو ہر سال اپنے 4 ارب روپے کے کپڑوں کو آگ لگادیتا ہے، ایسا کیوں کیا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

یہ دنیا بھی عجب حیرت کدہ ہے۔ یہاں کروڑوں ایسے انسان ہیں جنہیں تن ڈھانپنے کو پورے کپڑے دستیاب نہیں اور اسی دنیا میں ہر سال اربوں روپے مالیت کے ملبوسات محض اس وجہ سے جلا دئیے جاتے ہیں کہ کہیں یہ کسی غریب کے ہاتھ نالگ جائیں۔ جی ہاں، یہ واقعی سچ ہے۔ برطانیہ کی مشہور فیشن گارمنٹس کمپنی Burberry ہر سال تقریباً چار ارب روپے مالیت کے ملبوسات جلا دیتی ہے، اور یہ واحد کمپنی نہیں جو ایسا کرتی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق متعدد عالمی شہرت یافتہ برانڈز اپنا وہ سٹاک جلا دیتے ہیں جو فروخت نہیں ہو پاتا۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ لگژری برانڈز اپنے امیج کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ ان کے کسٹمزز صرف امیر ترین لوگ ہوتے ہیں جو صرف خاص چیز خریدنا پسند کرتے ہیں۔ اگر ان برانڈز کا سارا سٹاک فروخت نہیں ہوتا تو یہ اسے جلا کر ضائع کر دیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی مصنوعات کو ڈسکاﺅنٹ ریٹ پر بیچا جائے گا تو عام لوگ بھی یہ مصنوعات خریدنا شروع کر دیں گے۔ ایسا ہونے کی صورت میں ان کی پراڈکٹ خاص چیز نہیں رہے گی کیونکہ یہ عام لوگوں کی بھی پہنچ میں ہو گی، اور یوں امیر طبقے کے لئے اس کی کشش کم ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایک کمپنی Burberry نے گزشتہ پانچ سال کے دوران تقریباً 20 ارب روپے کا سٹاک جلایا ہے۔ اس طرح کے درجنوں دیگر برانڈز بھی یہی کام کرتے ہیں، جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہر سال کتنی بڑی مالیت کی قیمتی پراڈکٹس سستی بیچنے کی بجائے جلا کر راکھ کر دی جاتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).