بچپن میں ٹانگوں کے بال صاف نہ کرنے پر سنی لیون کا مذاق اڑایا جاتا تھا


سنی لیون بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ایکٹنگ کر چکی ہیں۔انہوں نے کئی فلموں میں آئیٹم نمبر بھی کئے ہیں ۔

حال ہی میں ان کی زندگی پر بنی بایو پک ‘ کرن جیت کور۔دا انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی ریلیز ہوئی ہے ۔ جس میں سنی کے بارے میں ہمیں بہت باتیں جاننے کو ملی ہیں۔ جیسے سنی کا بچپن کا نام گگو تھا اور ان کے گھر کی اقتصادی حالت کمزور تھی۔

فلم ایک سین میں دکھایا گیا کہ سکول  میں کس طرح اپنے حلیے کی وجہ سے سنی کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ دیکھنے والے کو حیرانی ہوتی ہے کہ اسکول میں سنی لیونی کو پاؤں کی ویکسنگ نہ کرانے پر برا بھلا کہا  جاتا تھا اور ان کا مذاق اڑایا جاتا تھا ۔

ان کے والد کی نوکری چلی جاتی ہے اور وہ اپنے بیٹے سے کہتے ہیں کہ وہ اپنا روم نہ چھوڑے بلکہ انہیں ہر مہینے 300 ڈالر دے تاکہ وہ گھر پر سبھی کو کھانا کھلا سکیں۔ ان کے والد کو انہیں خود کے پیروں پر کھڑا ہونے کی بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

سنی لیونی کی بایوپک 16 جولائی 2018 کو رلیز ہوئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).