سلمان، عامر، شاہ رخ، اکشے اور اجے دیوگن کی پہلی فلموں کی کمائی کتنی تھی؟


موجودہ دور میں اگر بڑے بجٹ کی کوئی فلم 100 کروڑ کا بزنس نہ کرسکے تو اسے فلاپ قراردے دیاجاتا ہے فوٹو:فائل

موجودہ دور میں اگر بڑے بجٹ کی کوئی فلم 100 کروڑ کا بزنس نہ کرسکے تو اسے فلاپ قراردے دیاجاتا ہے

بالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہےاور یہاں ریلیز ہونے والی فلمیں بھارت سمیت دنیا بھر میں سوکروڑسے زائد کا بزنس کرتی ہیں۔

موجودہ دور میں بالی ووڈ فلموں کا سو کروڑ یا اس سے اوپر بزنس کرنا معمول کی بات ہے اور اگر بڑے بجٹ کی کوئی فلم 100 کروڑ کا  بزنس نہ کرسکے تو اسے فلاپ قراردے دیاجاتا ہے۔ بالی ووڈ میں 100 کروڑکا رجحان خانزنے شروع کیا۔ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان سمیت اکشے کمار اوراجے دیوگن کی فلمیں بھی باکس آفس پر 100 کروڑ سے کم بزنس نہیں کرتیں۔  تاہم موجودہ دور میں 100 کروڑ سے اوپر بزنس کرنے والے کامیاب سپر اسٹارز کی پہلی فلم کی کمائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

شاہ رخ خان(دیوانہ)

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان موجودہ دور کے سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں ان کی کوئی فلم 100 کروڑ سے کم بزنس نہیں کرتی لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم’’دیوانہ‘‘بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم تھی جس نے کنگ خان کو بالی ووڈ میں نئی پہچان دلائی اس فلم نے باکس آفس پر7 کروڑ70 لاکھ کمائے تھے اور یہ اپنے دور کی سپر ہٹ فلم تھی۔

سلمان خان(میں نے پیار کیا)

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں جس فلم کےساتھ سلمان خان کا نام جُڑ جائے  وہ ریلیز سے پہلے ہی سپرہٹ ہوجاتی ہے۔ ویسے تو سلمان خان کی ڈیبیو فلم’’بیوی ہوتو ایسی‘‘ تھی جس میں ان کا نہایت مختصر کردار تھا تاہم انہیں شہرت فلم’’میں نے پیار کیا‘‘سے ملی،  یہ اپنے زمانے کی سپر ہٹ فلم تھی جس نے باکس آفس پر 15 کروڑ کا بزنس کیاتھا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سال میں صرف ایک یا دو فلمیں کرتے ہیں اور ان کی فلم ہر بار کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرتی ہے۔ عامرخان کی پہلی فلم’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سپر ہٹ فلم تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا اس فلم نے مجموعی طور پر 4 کروڑ70 لاکھ کمائے تھے اور سپر ہٹ قرارپائی تھی۔

اکشے کمار(سوگندھ)

بالی ووڈ کے تینوں خانز کے بعد جس اداکار کاشمار سپراسٹارز میں ہوتا ہے وہ اکشے کمار ہے۔ اداکار اکشے کمار کی بھی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرتی ہے۔ ویسے تو اکشے کمار کی  ڈیبیو فلم ’’آج‘‘تھی جس میں ان کا کردار نہایت مختصر تھا تاہم انہیں 1991 میں ریلیز ہوئی فلم’’سوگندھ‘‘سے شہرت ملی جس میں انہوں نے مرکزی کردارادا کیاتھا اس فلم نے باکس آفس پر ایک کروڑ40 لاکھ کمائے تھےاورکامیاب رہی تھی۔

اجے دیوگن(پھول اورکانٹے)

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی فلمیں بھی باکس آفس پر 100کروڑ سے زائد کماتی ہیں۔ ان کی پہلی فلم’’پھول اورکانٹے‘‘ لوگوں کو بے حد پسند آئی تھی جب کہ فلم میں ان کا موٹر سائیکل والا سین جس میں اجے دیوگن دوچلتی ہوئی موٹرسائیکلوں پر کھڑے ہوجاتے ہیں اس سین نے انہیں راتوں رات شہرت کےآسمان پر پہنچادیاتھا۔ یہ فلم6 کروڑ60 لاکھ کمائی کے ساتھ سپر ہٹ فلم قرارپائی تھی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).