’جہانگیر ترین دی ٹرانسپورٹر‘، تحریکِ انصاف کے رہنما سوشل میڈیا پر


پاکستانی سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین کے بارے میں میمیز یعنی تصاویر جن پر تبصرے لکھے ہوں ان دنوں بہت مقبول ہیں۔ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما ہیں جنہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔

مگر اس کےباوجود جہانگیر ترین تحریکِ انصاف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے اب تک عمران خان کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں اور ان میں بہت بار وہ مختلف آزاد امیدواروں کے ساتھ بھی نظر آئے جنہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل کرانے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان سب کا سلسلہ جہانگیر ترین کے پرائیویٹ جیٹ کی تصویر سے شروع ہوا جس میں کچھ آزاد امیدوار سوار تھے اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور GIF بنانے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

پیش ہیں چند میمز جو بہت مقبول ہوئے۔

جہانگیر ترین

Twitter
’یہ کار کی ڈگی سے تین آزاد امیدوار نکال لینا‘
جہانگیر ترین

Twitter
’کیا آپ پنجاب سے آزاد امیدوار ہیں؟ جواب: جناب میں کوئٹہ سے ایک رکن قومی اسمبلی ہوں مجھے تو بخش دیں۔‘
جہانگیر ترین

Twitter
اور پھر یہ میم

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp