سپر لیگ کی نمبر ون برانڈ ”پشاور زلمی“ کا اگست زلمی فاونڈیشن کے تحت خیبر پختون خوا میں آزادی کپ کے انعقاد کا اعلان


پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون برانڈ پشاور زلمی کا اگست زلمی فاؤنڈیشن کے تحت خیبر پختون خوا میں آزادی کپ کے انعقاد کا اعلان، زلمی فاؤنڈیشن کے مقبول پراجیکٹ ہائیر زلمی ہندرڈ پچز پر کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز کی اکثریت آزادی کپ میں شریک ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون برانڈ اور فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی کے فاؤنڈیشن کے تحت اگست میں جشن آزادی کی مناسبت سے خیبر پختون خوا میں آزادی کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ آزادی کپ میں پورے خیبر پختون خوا سے مجموعی طور پر ساٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹاپ چھہ ٹیموں کے درمیان فائنل راؤنڈ میں مقابلے ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اگست میں آزادی کے خوشی کے موقع پر نوجوانوں کو مزید متحرک کرنے اور گراس روٹ لیول پر موجود نوجوان کرکٹرز کو ایک بار پھر پشاور زلمی کا بڑ ا پلیٹ فارم اور اسپورٹ مہیا ہوگی۔ چیرمین پشاور زلمی نے مزید کہا ہے کہ آزادی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی اکثریت زلمی فاؤنڈیشن کے کام یاب پروگرام؛ ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز سے استفادہ کرچکی ہے اور انہیں پچز پر کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے۔

زلمی آزادی کپ کا آغاز سات اگست سے پشاور اور اس کے بعد پورے خیبر پختون خوا سے ہوگا. فائنل چودہ اگست کو کھیلا جائیگا جس میں پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑی بھی موجود ہوں گے.

پشاور زلمی اس سے قبل زلمی فاؤنڈریشن کے تحت ہائیر زلمی ہندرڈ پچز پراجیکٹ کے ساتھ زلمی اسکول لیگ کا کامیاب انعقاد کرچکی ہے اور گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات اور اسپورٹ فراہم کرنے کا عزم اور کوششیں جاری رہیں گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).