شادی شدہ آدمی نے ایک اور لڑکی کے ساتھ اپنی فحش فلم بنا کر سسرال والوں کو کیوں بھیجی؟


شادی شدہ آدمی نے اپنی فحش فلم بنا کر سسرال والوں کو بھیج دی تاکہ۔۔۔ وجہ ایسی شرمناک ترین کہ کوئی مرد کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا

طلاق کے خدشے سے دوچار شخص ضرور کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح اس کا گھر بچ جائے مگر ایک بھارتی شہری نے اس کوشش میں ایسی بیہودہ حرکت کر ڈالی کہ گھر برباد ہونے میں اگر کوئی کسر رہ گئی تھی وہ بھی پوری ہو گئی۔ حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی اہلیہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی اور طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی۔ اس کا مﺅقف تھا کہ شوہر نامرد ہے لہٰذا اس کے ساتھ گزارہ نہیں ہو سکتا، اور اس الزام کو رد کرنے کے لئے اس شخص نے وہ کام کر ڈالا کہ جس کی توقع کوئی بھی نہیں کر سکتا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 32 سالہ ویباواسو کی شادی انوشہ نامی لڑکی سے ہوئی تھی لیکن دو ہفتے بعد جب وہ اپنے والدین کے گھر گئی تو واپس آنے سے انکار کر دیا۔ انوشہ کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر نامرد ہے اور وہ اس کے ساتھ گزارہ نہیں کر سکتی لہٰذا اسے طلاق چاہئیے۔

ویباواسو کو جب پتا چلا کہ بیوی نے اسے نامرد قرار دے دیا ہے تو وہ شدید برہم ہوا اور صورتحال واضح کرنے کا فیصلہ کیا۔ بدقسمتی سے اس نے طریقہ ایسا اختیار کیا کہ جو کسی کے لئے بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا تھا۔ ویبا واسو نے ایک اور خاتون کی مدد لیتے ہوئے اس کے ساتھ جنسی فعل کی ویڈیو بنائی اور یہ ویڈیو اپنی اہلیہ کے والد اور دیگر قریبی عزیزوں کو بھیج دی۔

اس ویڈیو سے ویباواسو کی مردانگی تو نجانے ثابت ہوئی یا نہیں البتہ وہ جیل ضرور جا رہا ہے۔ اس کے سسر نے فحش ویڈیو کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ویباواسو کو گرفتار کر لیا۔ اب کے اس کے خلاف فحش مواد تیار کرنے، فحاشی پھیلانے اور ہراساں کرنے جیسے الزامات کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں قید کی سزا یقینی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).