معصوم شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں : وزیراعظم


\"nawazوزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم طلبا اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں، وطن سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم طلبا اورشہریوں کو قتل کرنے والے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردوی کے خلاف جنگ میں ہم وطنوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے اورملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس وقت سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
3 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments