جب جیل میں میاں محمد بخش کا کلام سنتے ہوئے نواز شریف نے نعت خواں کا ہاتھ تھام لیا


اس جمعرات ملاقات کے وقت کے دوران نواز شریف معروف نعت خواں سے کونسا کلام سنتے رہے ؟جان کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

اڈیالہ جیل میں جمعرات کو جب لوگ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملنے گئے تو سب سے پہلے نواز شریف نے مقبول نعت خواں عبد الرزاق جامی سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ۔

جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کرنے والے صحافی ابصار عالم نے بتا یا کہ جس کمرے میں نواز شریف سے لو گ ملنے آئے وہاں بہت زیادہ گرمی تھی ،دن11بجے نواز شریف کی ملاقات کا وقت شروع ہوا تو وہ شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ملاقات والے کمرے میں آئے ۔ان کی شلوار قمیض استری نہیں تھی جس سے پتہ چل رہا تھا کہ انہیں کپڑوں کے لیے ہینگر نہیں دئیے گئے۔نواز شریف نے اپنی جماعت کے رہنماﺅں سے ہاتھ ملایا ،اس موقع پر فضاءکافی جذباتی تھی ۔اس موقع پر دبی دبی خاموشی تھی جو معروف نعت خواں عبد الرزاق جامی کے کلام کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ۔عبد الرزاق جامی نے معروف شاعر میاں محمد بخش کا کلام سنا یا

کی ہویا جے قیدی بنیا

سدا نئیں قیدی رہنا

اک دن اسی فیر محمد

آ سنگ آ رل بہنا

اصلاں نال جے نیکی کرئیے

نسلاں تک نئیں بھلدے

بریاں نال جے نیکی کرئیے

الٹیاں چالاں چلدے

اس موقع پر نواز شریف نے عبد الرزاق جامی کا کچھ دیر کے لیے ہاتھ بھی تھاما ،جس کمرے میں نواز شریف سے ملاقات ہو رہی تھی ،یہ وہی کمرہ تھا جہاں مشرف کے آمرانہ دور میں جاوید ہاشمی اور یوسف رضا گیلانی لوگوں سے ملاقات کیا کرتے تھے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).