چیئرمین سینیٹ ہٹانے اور صدر مملکت کے انتخاب پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مشاورت


پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور صدر پاکستان کے انتخاب پر مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ کے وفود کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں شہبازشریف ،شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق اور خواجہ محمد آصف ، پی پی کی طرف سے خورشید شاہ ،شیری رحمٰن اور راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور صدر پاکستان کا انتخاب مل کر لڑنے جیسے امور بھی زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کے 80 فیصد ممبران ہیں۔ قائد ایوان اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے بعد چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے لائحہ عمل کا فیصلہ ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).