مسلم لیگ (ن) پنجاب حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کا تعاون حاصل کرنے میں ناکام


پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر مرکز میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد کرے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ پی پی پی کو پنجاب میں حکومت کے قیام کے لئے ساتھ ملانے میں ناکام رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ ان کی جماعت کی مسلم لیگ (ن) سے بات چیت جاری ہے تاہم پھر بھی پارٹی قیادت نے اصولی طور پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے انہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے کچھ اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر چوہدری پرویز الہٰی کو اسپیکر صوبائی اسمبلی لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).