کوشش کے باوجود لاڈلے کو سنگل میجارٹی نہیں دلائی جا سکی: قمر زمان کائرہ


صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود لاڈلے کو سنگل میجارٹی نہیں دلوائی جا سکی۔ یہ حکومت ایسی ہے جسے گرانا کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پری پول رگنگ کے بعد جہاز چلائے گئے پیسے اور وزارتیں بانٹیں گئیں۔ ہم چاہتے تو اس حکومت کو پیدا ہوتے ہی گرا سکتے تھے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان نے جو دعوے کئے ان پر عمل کر کے دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پولنگ ایجنٹ کی عدم موجودگی میں بنائے گئے فارم 45 کی کیا حیثیت ہوگی۔ اب تو جتوائی گئی تحریک انصاف نے بھی فارم 45 کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان اپنی اداوں پر بھی ذرا غور کریں، ان کی اخلاقی پستی کی تو کوئی حد نہیں۔ ابھی پیدا نہیں ہوئے، وزیراعظم نہیں بنےاور ابھی سے یوٹرن لینا شروع  کر دئیے ہیں۔

کائرہ نے بتایا کہ اب تک عمران خان کو حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت نہیں مل سکی، ہم تمام جماعتیں متحد ہیں۔ وزیراعظم سمیت ہر عہدے پر مقابلہ کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).