انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شدت پسندوں اور فوج میں جھڑپیں میں، چار فوجی ہلاک


شدت پسندوں سے جھڑپیں

شدت پسند مبینہ طور پر گوریز سیکٹر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے باندی پورہ میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چار انڈین فوجی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر بھی شامل ہے، جبکہ دو شدت پسند بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

انڈین فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے بی بی سی کے ماجد جہانگیر کو بتایا کہ شدت پسند مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے گوریز سیکٹر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انڈین فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میجر کے پی رانے، حوالدار جمی سنگھ، حوالدار وکرم جیت اور رائفل مین مندیپ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر میں ریاست اور شدت پسند دونوں کے پاس کوئی راستہ نہیں

اقوام متحدہ کی رپورٹ، کشمیر میں تشدد روکنے پر زور

شدت پسندوں سے جھڑپیں

وادی گوریز سرینگر سے تقریباً 170 کلومیٹر دور پاکستان اور انڈیا کے بارڈر پر واقع ہے۔

باندی پورہ پولیس کے ایس پی ذوالفقار آزاد نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی شب گوریز کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا۔

یہیں کے ڈپٹی کمشنر شہید اقبال چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا: ’گوریز میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی‘۔

وادی گوریز سرینگر سے تقریباً 170 کلومیٹر دور پاکستان اور انڈیا کے درمیان واقع لائن اف کنٹرول پر واقع ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp