سعودی عرب میں اب نمازی مبلغوں کو ’ریٹ‘ کر سکیں گے


سعودی عرب

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک موبائل فون ایپ تیار کر رہے ہیں جس سے مسجدوں میں دیے جانے خطبوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور نمازیوں کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ مبلغ کا خطبہ مزید کتنا چلے گا۔

سعودی وزارتِ اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف الشیخ کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے مسجدوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی اور خطبے کی طوالت اور معیار کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔

سعودی عرب میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار

سعودی عرب میں ’مذہبی مبلغ سفر الحوالی گرفتار‘

اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کون مسجدوں میں دیے جانے والے خطبوں کی مانیٹرنگ کرے گا لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نمازی بھی مبلغ کو ریٹ کر سکیں گے۔

سعودی عرب

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مذہبی تعلیمات میں اصلاحات لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اس بات پر بھی بحث جاری ہے کہ خطبوں کے مواد کو یکساں کیا جائے تاکہ ’غیر ملکی یا اخوان المسلمین‘ کے نظریے سے لوگوں کو دور کیا جا سکے۔

سعودی وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مذہب کو استعمال کر کے لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے اور نہ ہی ملک کی سکیورٹی اور اسحکام پر سمجھوتہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو 2014 میں دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔

خطبوں کی ایپ سے قبل سعودی عرب ایک اور ایپ متعارف کرا چکے ہیں جس سے سعودی عرب کے باشندے اور سیاح سب ہی حکومتی کارکردگی کو ریٹ کر سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32286 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp