ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کے سکرین شاٹس جاری کرنا شروع کر دیئے


پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور بلیک بیری چرانے کے طعنے دیئے جانے کے بعد بالآخر ریحام خان نے ممکنہ طور پر عمران خان کے بلیک بیری کے سکرین شاٹس شیئر کرنا شروع  کر دیئے ہیں جن میں عمران خان کی کسی لڑکی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے ۔

ریحام خان نے سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’دیکھئے، مجھے کیا مل گیا ہے، کالر آئی ڈی پر چیک کریں کہ 2015ء میں بنی گالہ میں کون مسیجز کر رہا تھا‘۔ سکرین شاٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’ آپ واپس چلے گئے ہیں، کوئی بات نہیں، مجھے بتائیے گا آپ وہاں کب آئیں گے، میری خواہش ہے کہ آپ دوبارہ واپس جانے سے قبل اس لڑکی یا عورت سے مل لیں“۔جواباً لکھا گیا کہ ’انشاءاللہ ، اتوار کو واپس آﺅں گا“۔صارف نے دوسری طرف سے پھر لکھاکہ ’ویسے آج میری سالگرہ ہے“۔ واضح رہے کہ کالر کی شناخت ظاہر کرنے والی ایپ ٹرو کالر پر اس نمبر کی شناخت مریم نامی خاتون سے ہوتی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان سے اس ضمن میں مزید معلومات لینے کی کوشش کی تو انہوں نے جواباً لکھا کہ ’’سب کچھ میں کروں، آپ خود دیکھیں کہ اس میں کونسی خاص بات ہے ‘‘۔

محمد صالح نامی صارف نے لکھا کہ ’’یہ نمبر متحدہ عرب امارات سے کسی مریم کا ہے ‘‘ جس پر ریحام خان نے ایسا تاثر دیا جیسے انہیں تو کچھ معلوم ہی نہیں اور لکھا کہ ’’ ہم آپ کے ہیں کون ‘‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).