حجاب اتار کر مصری اداکارہ کا فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان


شیحا

ایک مصری اداکارہ انھوں نے مذہبی وجوہات کے باعث اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے کر حجاب پہننا شروع کر دیا تھا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

حلا شیحا بہت سی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں اور 26 سال کی عمر میں 2005 میں انھوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

شیحا نے جمعرات کو ٹویٹر اور چند ہی گھنٹوں میں ان کے فولوورز کی تعداد ہزاروں میں ہو گئی۔ انھوں نے ٹویٹر پر اپنا تعارف ’مصری اداکارہ، دوبارہ چمکی‘ کے طور پر کیا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ شروع ہی سے ایک مضبوط خودمختار عورت تھیں۔

شیحا نے انسٹا گرام پر بغیر حجاب کے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور انسٹاگرام کا پیج بھی جمعرات ہی کو بنایا گیا ہے۔

انھوں نے اپنی پہلی پوسٹ میں لکھا ہے ’واپسی‘۔

شیحا کی سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد بہت سے صارفین نے ان کے مذہبی لباس کے حوالے سے کمینٹ کیے۔

شیحا

Instagram

عربی میں ہیش ٹیگ #حلا_شيحة مصر میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس ہیش ٹیگ میں اب تک 12 ہزار ٹویٹ کیے جا چکے ہیں۔

مکملین ٹی وی چینل کی پریزینٹر اسامہ گاوش جو لندن میں ہوتے ہیں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ حجاب پہننا یا اتارنا ذاتی معاملہ ہے۔

شیحا

تاہم انھوں نے ان لوگوں کو متنبہ کیا جو حجاب اتارے جانے کو ’غار سے باہر نکلنے‘ یا ’اخوان المسلمین کے منہ پر طمانچہ‘ سمجھتے ہیں وہ اصل میں حجاب پہننے والی خواتین کے خلاف نفرت انگیز نسل پرستانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp