امریکہ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف میں اضافہ کر دیا، لیرا 20 فیصد گر گیا


ترکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دو گنا کر دیے ہیں جس کے باعث ٹرکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ لیرا ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کمزور تھا اور یہ کہ امریکہ کے ترکی کے ساتھ تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔

لیرا کی قدر میں کمی پر ترکی کے صدر اردوغان نے تقریر میں کہا کہ یہ کمی اس مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت غیر ملکی طاقتیں کر رہی ہیں۔

ترکی نے متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے خلاف قدم اٹھائے گا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ’امریکہ کو معلوم ہونا چایے کہ اس قسم کی پابندیاں اور دباؤ کے نتیجے میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان ہو گا‘۔

امریکہ اور ترکی دونوں ہی نیٹو کے ممبران ہیں اور دونوں میں کئی ایشوز پر اختلافات ہیں۔ نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کے حوالے سے ترکی روس سے میڈائل ڈیفنس سسٹم خریدنا چاہتا ہے اور 2016 میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو کیسے سزائیں دی جائیں۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ترکی کے دو اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری ہے جس پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترکی میں کیا ہو رہا ہے؟

turkey

گذشتہ 24 گھنٹوں میں لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمیں ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک سال میں اس کی قدر میں 40 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

جمعہ کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر اردوغان نے عوام سے کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت ’معاشی جنگ‘ میں ہے۔ یہ اندرونی اور قومی جدوجہد ہے۔

اپنے خطاب میں اردوغان نے امریکہ کا نام لیے بغیر کہا ’کچھ ممالک کا رویہ ایسا ہے جو بغاوت کرنے والوں کی حفاظت کرتا ہے اور وہ قانون اور انصاف کو نہیں جانتے۔ جن ممالک کا رویہ ایسا ہے جس کے باعث ان کے ساتھ تعلقات کو بچانا مشکل ہو گیا ہے۔‘

ٹرمپ

Twitter

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے ’میں ابھی اجازت دی ہے کہ ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کو دو گنا کر دیا جائے کیونکہ ان کی کرنسی، ٹرکش لیرا، ہمارے مضبوط ڈالر کے خلاف تیزی سے نیچا گرا! ایلومینیم پر اب 20 فیصد اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف۔ اس وقت ہمارے تعلقات ترکی کے ساتھ اچھے نہیں ہیں۔‘

اس اعلان کے بعد عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

ترکی کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بڑھائے جانے والا ٹیرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔

’ترکی توقع کرتا ہے کہ دیگر ممبر ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp