بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دوسری شادی کر لی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ اوربہت جلد پاکستان کی خاتون اول کا اعزاز حاصل کرنے والی بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے سمیرا آغا نامی 40 سالہ خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے۔
خاورمانیکا کے قریبی ساتھی لطیف خان نے ان کی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاورمانیکا کی شادی لاہور میں انجام پائی جس میں ان کے دوستوں، قریبی رشتہ داروں اوران کے بچوں نے شرکت کی۔ خاورمانیکا بشریٰ بی بی کے سابق شوہر ہیں ان دونوں کی طلاق کے بعد عمران خان نے 6 ماہ قبل بشریٰ بی بی سے شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی تیسری بیوی ہیں، اس سے قبل عمران خان نے جمائما گولڈ اسمتھ سے پہلی شادی کی تھی جس سے ان کے دوبیٹے قاسم اورسلیمان ہیں جب کہ دوسری شادی ریحام خان سے کی تھی تاہم یہ شادی صرف 10 ماہ ہی چل سکی بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
- این اے 75 ڈسکہ: الیکشن کمیشن نے 20 گمشدہ پریزائڈنگ افسران کا فون ڈیٹا طلب کر لیا - 02/03/2021
- شہزادہ محمد بن سلمان کو فوری سزا دی جائے، مقتول صحافی جمال خشوگی کی منگیتر کا امریکی انتظامیہ سے مطالبہ - 01/03/2021
- سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہوں گے: اوپن بیلٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی: سپریم کورٹ کی رائے - 01/03/2021
Comments - User is solely responsible for his/her words