بلوچستان میں تحریک انصاف اور بی اے پی میں پھوٹ پڑ گئی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی


بلوچستان میں تحریک انصاف، بی اے پی اور دیگر اتحادیوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں تحریک انصاف اوربلوچستان عوامی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کاعہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔ امکان ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان بلوچستان اسمبلی میں آزاد بنچوں پر بیٹھیں گے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں بی اے پی اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے نہ پا سکے جس کے بعد آج سپیکر اورڈپٹی سپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکے گا۔ اب 13 اگست کی بجائے 16 اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ تحریک انصاف نے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے البتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان میں معاملات گھمبیر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے سے حکومتی بنچوں کی بجائے آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ایم ایم اے کی جانب سے بھی تحریک انصاف سے رابطہ کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).