دعوت اسلامی کے سربراہ اور ممتاز ٹیلی ویژن اسلامی اسکالر مولانا الیاس قادری کی لندن میں جائیداد کا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبدالشکور  نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف عالم دین اور دعوت اسلامی کے سربراہ  مولانا الیاس قادری کے بھی لندن میں فلیٹس ہیں۔ تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبدالشکور نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کے لندن میں فلیٹس کی مالیت ایک اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈز (پاکستانی کرنسی میں تقریباً بیس کروڑ روپے) ہے۔ ان فلیٹس سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزی ثبوت متعلقہ اداروں کو فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اداروں نے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کرلی ہے۔

عبدالشکور کے مطابق جب مولانا الیاس قادری سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس اتنے مہنگے فلیٹس خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں یہ فلیٹس ایک عربی نے تحفے میں دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے فلیٹس کا ایڈریس بھی بتایا اور کہا کہ مولانا الیاس قادری کے فلیٹس لندن کے معروف ایجویر روڈ پر واقع ہیں جن کا نمبر این آر 96 ہے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی 1948 کو کراچی کے بمبئی بازار میں پیدا ہونے والے مولانا الیاس قادری کا مکمل نام ابو بلال محمد اِلیاس عطّار قادری رضوی ہے اور وہ 1981ء سے کراچی میں ترویج دین کا کام کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ٹیلی ویژن چینل پر آسان زبان میں شرعی زندگی کے طور اطوار سمجھانے کے دلچسپ انداز کی بنا پر مقبول ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).