مَنی باکس اور بِل گیٹس


\"naseerگولک بھرنے والی ہے
بھر جائے گی جب تو ہم
سینٹورس گھومنے جائیں گے
خواہش، خواب اور مرضی کی
ہر چیز خریدیں گے
آئس کریم اور برگر کھائیں گے
تازہ جوس اور شیک پیئیں گے

\"12068997_959998657394931_8454959372691768881_o\"اپنے دل کی گولک میں
جتنے سکے ہیں، لگتا ہے
بل گیٹس کی ساری دولت بھی
ان سے کم ہے
ہم کو بس یہ غم ہے
گنتے گنتے تھک جائیں گے
اتنے پیسوں کو ہم
خرچ کہاں کر پائیں گے!!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).