بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟


بسکٹ کا شمار ہلکی پھلکی غذاؤں میں ہوتا ہے۔ بسکٹ کو بچوں کے ساتھ بڑے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہمانوں کی تواضع کےلیے بھی اکثر بسکٹ رکھے جاتے ہیں۔ لیکن بسکٹ کھاتے وقت کیا آپ نے کبھی  غور کیا ہے کہ بسکٹ پر ننھے ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

بسکٹوں کی تیاری کے وقت اوون (تندور) میں ڈالنے سے قبل اس کے آٹے میں اوپری سطح پرننھے ننھے سوراخ کیے جاتے ہیں۔ یہ سوراخ اس لیے کیے جاتے ہیں تاکہ اوون میں  جب بسکٹوں کے پکنے کا مرحلہ شروع ہو تو اندر بننے والی بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔ اگر یہ بھاپ باہر نہ نکلے تو بسکٹوں کے ٹوٹنے اور ان پر بدنما نشانات پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).