روس میں سوائن فلو وائرس سے 17 افراد ہلاک


\"rusia\"روس میں سوائن فلو وائرس کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روسی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ’ایچ ون این ون‘ وائرس سے صرف ایک شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 5افراد ہلاک ہوئے۔ روس کے اس دوسرے بڑے شہر میں گزشتہ 10روز کے دوران سوائن فلو سے متاثرہ 313 افراد ہسپتال میں داخل کرائے گئے۔ ایک ماہ میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments