امریکہ میں اداکارہ میرا کی پتلون وائرل ہو گئی


اداکارہ میرا ان دنوں امریکہ میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے نیویارک کے معروف ٹائمز سکوائر میں بنائی گئی اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ تاہم اس تصویر میں وارڈ روب کی ایک معمولی غفلت نے بالکل نیا رخ اختیار کر لیا

اس تصویر میں میرا نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے اور یوں بانہیں پھیلائے کھڑی ہیں گویا خواتین کی شاہ رخ خان ہوں۔ تاہم انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات نوٹس نہیں کی کہ اس تصویر میں میرا کی پینٹ کی زِپ کھلی ہوئی تھی۔

تصویر پر کمنٹس میں ایک صارف نے سب سے پہلے اس چیز کو نوٹس کیا اور لکھا کہ ”اس کی تو پینٹ کی زِپ ہی کھلی ہوئی ہے۔“ ایک اور صارف نے دوسروں سے پوچھا لیا کہ ”کیا مجھے ہی اس کی زِپ کی پینٹ کھلی نظر آ رہی ہے یا باقی لوگوں کو بھی ایسا ہی نظر آ رہا ہے؟“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”میرا بہت پیاری اور خوش لگ رہی ہے۔ پلیز زِپ کو بھول جاﺅ۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).