امریکی یہودی ربی کا جنسی اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لئے 1.425 کروڑ ڈالر زرِ تلافی پر تصفیہ


امریکا میں واشنگٹن کے ایک یہودی معبد کے ربی کی گھناؤنی حرکت کا شکار ہونے والی خواتین چار یہودی تنظیموں کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کے نتیجے میں زرِ تلافی کے طور پر 1.425 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم حاصل کرنے کی حق دار ٹھہری ہیں۔ مذکورہ ربی کئی برسوں تک مذہبی رسم کے طور پر کیے جانے والے غسل کے دوران ان خواتین کی خفیہ وڈیو بناتا رہا تھا۔

سمجھوتے میں 150 سے زیادہ خواتین شامل ہیں جن کے بارے میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ برنر فرونڈل نامی ربی نے ایک کمرے میں خفیہ کیمرے کے ذریعے اُن کی برہنہ حالت میں وڈیو بنائی تھی۔ ربی کو 2015ء میں اس جرم کی پاداش میں 6.5 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس معاملے نے واشنگٹن میں یہودی حلقوں کو شدید دھچکا پہنچایا ۔۔۔۔ اس لیے کہ ربی فرونڈل اس شرم ناک اسکینڈل کے انکشاف سے پہلے تک انتہائی محترم گردا جانا تھا۔ وہ شہر کی کئی جامعات میں تدریس بھی انجام دیتا تھا۔

اس غیر اخلاقی حرکت کا شکار ہونے والی خواتین کی جانب سے اجتماعی طور پر 10 کروڑ ڈالر زرِ تلافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انشورنس کمپنیاں اس زر تلافی کے ایک بڑے حصّے کی ادائیگی کریں گی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ربی فرونڈل کے وکیل کا کہنا ہے کہ اُس کا مؤکل 2020ء سے قبل جیل سے باہر نہیں آئے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).