صدر مملکت کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت


\"mamnoonصدرمملکت ممنون حسین نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
صدرمملکت ممنون حسین نے پروفیسر ڈاکٹرسید حامدحسین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر مملکت نے باچا خان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments