حاملہ گرل فرینڈ نے شادی شدہ کاروباری سے تعلقات ختم کرنے کا بدلہ کیسے لیا؟


شادی شدہ آدمی کا خاتون کے ساتھ معاشقہ، پھر تعلق ختم کرنے کی کوشش کی تو خاتون نے کیا کر دیا؟ جان کر ہی مرد ایسی حرکتوں سے توبہ کر لیں

برطانیہ میں ایک شادی شدہ آدمی نے خاتون کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھائیں اور پھرکچھ عرصہ بعد تعلق ختم کردیا، جس پر اس خاتون نے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہی مرد ایسی حرکتوں سے تائب ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 55سالہ کروڑ پتی کاروباری شخص نے 44سالہ سیمین ڈوئیک نامی خاتون کے ساتھ معاشقہ چلایا۔ بیوی کی پیٹھ پیچھے وہ اس کے ساتھ جنسی تعلق بھی استوار کرتا رہا۔ وہ ایک بار اس کے آفس میں بھی نوکری کی امیدوار بن کر گئی اور وہاں بھی دونوں نے جنسی تعلق قائم کیا۔ اس کے علاوہ یہ شخص سیمین کو کاروباری دوروں پر اپنے ساتھ زیورخ اور پیرس بھی لے کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ بعد سیمین نے اس شخص کو بتایا کہ وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے، جس پر اس نے تعلق ختم کر دیا۔ اس کے اچانک تعلق ختم کرنے پر سیمین نے انتہائی اقدام اٹھایا اور ہر جگہ اس شخص کا اور اس کی بیوی کا پیچھا کرکے انہیں ہراساں کرنے لگی۔ جہاں بھی ان کا سامنا ہوتا وہ اس شخص کو گالیوں سے نوازتی۔ اس کے علاوہ اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس شخص اور اس کی بیوی کے دوستوں، رشتہ داروں اور اس جوڑے کے بیٹوں کے دوستوں کو فالو کیا اور ان سب کو بھی اپنے اور اس کاروباری شخص کے معاشقے کی تفصیل بتاڈالی۔ سیمین نے اس شخص کو اس قدر خوار کیا کہ پوری دنیا کے سامنے اس کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بالآخر اس شخص نے پوری دنیا کی رسوائی اٹھانے کے بعد پولیس کو رپورٹ کردی کہ یہ خاتون اسے ہراساں کر رہی ہے۔ اب ان کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).