شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کی تین بڑی وجوہات کیا ہیں؟


وہ ویڈیو گیم جس کی وجہ سے شادی شدہ جوڑوں میں طلاقیں ہونے لگیں

نشہ ایک لعنت ہے، جو دیگر کئی مسائل کے علاوہ گھریلو جھگڑوں اور طلاقوں کا سبب بھی بنتا ہے، مگر سماجی سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ انٹرنیٹ گیمز کی صورت میں نشے سے بھی بڑی لعنت سامنے آ چکی ہے جو بڑی تعداد میں گھر خراب کر رہی ہے۔ ان گیمز کی وجہ سے ہونے والی طلاقوں کی تعداد تو نشے کے باعث ہونے والی طلاقوں سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ اگرچہ اس طرح کی گیمز کئی ایک ہیں لیکن ’’شوٹ ایم اپ‘‘ اور ’’سروائیول شوٹر‘‘ جیسی گیمز سرفہرست ہیں جنہیں کروڑوں لوگ کھیل رہے ہیں، اور ماہرین سماجیات کہتے ہیں کہ ان میں سے لاکھوں نہیں تو ہزاروں لوگوں کی ازدواجی زندگی ضرور منفی طور پر متاثر رہی ہے۔

ویب سائٹ Divorce Online کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے انٹرنیٹ گیمنگ اور طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کے درمیان تعلق واضح طور پر دیکھنے میں آرہا ہے۔ اپنی راہیں جدا کرنے والے جوڑوں سے حاصل کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ گیمنگ ایک نئے نشے کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کے منفی اثرات روایتی منشیات سے کسی طور کم نہیں ، بلکہ شاید زیادہ ہی ہونگے۔

 

آجکل ایسی گیمز کی کمی نہیں جنہیں کروڑوں بار ڈاؤن لوڈ کیاجا چکا ہے ۔ مثال کے طور پر ’’سروائیول شوٹر‘‘ نامی گیم کو 10 کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتنی بڑی تعداد میں لوگ انٹر نیٹ گیمنگ کے جنون میں مبتلا ہیں۔ اس گیم کو بیک وقت درجنوں افراد کھیل سکتے ہیں اور دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑی ، اداکار اور دیگر سپر سٹار اس کے دیوانے پائے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ گیمنگ کے علاوہ فحش فلمیں بھی طلاقوں کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہیں۔ فحش فلموں کے باعث ایسے نفسیاتی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں جو شادی شدہ زندگی کے فرائض کی بطریق احسن ادائیگی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں طلاقیں ہورہی ہے۔ انٹرنیٹ گیمنگ اور فحش فلموں کے بعد سوشل میڈیا کا بکثرت استعمال گھروں میں جھگڑے پیدا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے گھر ٹوٹ رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).