’وٹس ایپ زیادہ استعمال کرتی ہے،‘ دولھے نے دلھن کو چھوڑ دیا


واٹس ایپ

مغربی ممالک کے برخلاف انڈیا میں زیادہ تر ‘فیک نیوز’ یا جھوٹی خبریں واٹس ایپ اور موبائل فون میسجز کے ذریعے پھیلتی ہیں

شمالی انڈیا کی ریاست میں ایک دولھے نے عین شادی کے دلھن کو چھوڑ دیا۔

دلھے نے الزام لگایا تھا کہ دلھن میسجنگ سروس وٹس ایپ پر بہت وقت ضائع کرتی ہے۔ تاہم دلھن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

دلھن کا تعلق امروہہ ضلعے کے ایک گاؤں سے ہے، اور اب اس کے خاندان نے دولھے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

لڑکی نے شادی کے منڈپ سے دولھے کو اغوا کر لیا

انھوں نے الزام لگایا ہے کہ دولھے نے جہیز میں بڑی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

وٹس ایپ انڈیا میں بےحد مقبول ہے اور اس کے 20 کروڑ سے زیادہ صارف ہیں۔ تاہم حالیہ مہینوں میں اس کی سروس تنازعے کا شکار ہو گئی ہے کیوں کہ حکومتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اسے بےبنیاد افواہیں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے تشدد کو فروغ ملتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp